اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف یو اے ای کے بعد سعودی عرب جائیں گے۔ ذرائع شریف فیملی کاکہناہے کہ قائد ن لیگ میاں نواز شریف آئندہ چند روز میں سعودی عرب جائیں گے،نوازشریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے۔
ذرائع شریف فیملی کاکہناہے کہ سعودی عرب میں نوازشریف کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں، نوازشریف، سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ بھی ادا کریں گے،سعودی عرب کے دورے میں مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ سعودی عرب میں نوازشریف کی متعدد خصوصی ملاقاتیں شیڈول ہیں،ملاقاتوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی جائے گی،ذرائع کاکہناہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے کئی وفود نوازشریف سے ملاقات کریں گے،ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب اور امارات سے سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں