پرویز الٰہی کی صحت سے متعلق جیل سے اہم خبر، طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا

لاہور(پی این آئی) کارڈک انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے پرویز الہی کی طبیعت ایسی نہیں کہ ان کا ہسپتال میں علاج کیا جائے۔آج ڈاکٹروں نے جیل میں پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہی کا طبی معائنہ کیا۔

 

 

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے پرویز الہی کے کچھ ٹیسٹ تجویز کیے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے پرویز الہی کی طبیعت اطمینان بخش ہے ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے جیل میں چوتھی مرتبہ چوہدری پرویز الہی کا معائنہ کیا۔پنجاب انسٹیٹیوٹ نے پرویز الہی کے لیے میڈیکل بورڈ بنایا ہوا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کیمپ جیل لاہور میں پی ٹی آئی کے صدر چودری پرویز الہی سے چند روز کے دوران دوسری ملاقات کی ہے۔جیو نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت نے کیمپ جیل لاہور میں چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی جس دوران چوہدری سالک اور چوہدری وجاہت بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چوہدری شجاعت سے ملاقات سے پہلے پرویز الہی کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ بھی کیمپ جیل آیا اور ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی چوہری پرویز الہی سے ملاقات ایک اعلی شخصیت کی موجودگی میں ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

 

 

ملاقات میں چوہدری شجاعت نے پرویز الہی سے ایک بار پھر کہا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ اپنی پرانی جماعت میں آ جائیں تاہم چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ وہ اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ پرویز الہی نے کہا جو تکلیفیں میں نے برداشت کرنی تھی وہ تو کر لی ہیں اب چوہدری مونس الہی میری سیاست کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہوگا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی زندگی میں پہلی بار عید اپنے گھر والوں کے بجائے جیل میں قید قیدیوں کے ساتھ منائی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں