چئیرمین سینیٹ نے بطور قائم مقام صدر الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین سینیٹ نے بطور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے، جس کے ساتھ ہی آرٹیکل 62ایف ون کے تحت نااہلی کی مدت پانچ سال ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قائم مقام صدر کے دستخط کرتے ہی بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔

بل کی منظوری کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اختیار صدر سے الیکشن کمیشن کو منتقل کردیا گیا، الیکشن کمیشن اب عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکے گا۔آرٹیکل 62ایف ون کے تحت نااہلی کی مدت پانچ سال ہوگی۔الیکشن ایکٹ بل کی منظوری کے بعد نااہلی کی مدت پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔ قائم مقام صدر نے نااہلی کی مدت 5 سال کرنے سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔ قائم مقام صدر نے بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مستقل کرنے کی بھی منظوری دی، پارلیمانی کمیٹی نے 5 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی تھی۔دوسری جانب قانون میں تبدیلی کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے لیے 14 اگست کی تاریخ پرغود کیا جارہا ہے۔ انتخابی مہم کی قیادت اور سربراہی نوازشریف ہی کریں گے۔ وطن واپسی کے لیے 14 اگست کی تجویز ہے۔آنے والی حکومت کے لیے مشاورت اورحکمت عملی نشستیں اب دبئی میں ہوں گی۔ اہم سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ عید کے بعد بھی جاری رہے گا۔اسی طرح ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج الحمدللہ گینگ آف فائیو کی جانب سے رچائی گئی سازش مکمل ناکام ہوگئی۔

جن 5 سازشی کرداروں نے ذاتی بغض، عناد اور حسد کی وجہ سے جہانگیر خان ترین کو نااہل کروایا انکی کوششیں رائیگاں ہوئیں۔ انشااللہ آج پارلیمنٹ سے بل کی منظوری کے بعد جہانگیر ترین کے لئے عوامی خدمت کے دروازے کھل گئے ہیں۔ آج جہانگیر خان ترین صاحب کے راستے میں پارلیمنٹ تک رسائی کی پہلی رکاوٹ دور ہوچکی ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرخان ترین کی قیادت میں پاکستان کو مستحکم بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں