صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی 52 رکنی وفد کے ساتھ خصوصی طیارے پر حج کے لیے روانہ

اسلام آباد (پی این آئی)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب چلے گئے ۔صدر عارف علوی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے خصوصی طیارے پر جدہ روانہ ہوئے، ان کے ہمراہ 52 رکنی وفد بھی حج پر روانہ ہوا ہے۔

صدرِ مملکت کی غیر موجودگی میں اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔کابینہ ڈویژن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بطور قائم مقام صدر ذمے داریاں سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں