جیل سے رہائی، پرویز الہیٰ نئے مقدمے میں دوبارہ گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی)ایف آئی اے نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو منی لانڈرنگ مقدمے میں گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم پرویز الہٰی کو لے کر ضلع کچہری روانہ ہوگئی جہاں ایف آئی اے حکام پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔اس دوران، چوہدری پرویز الہٰی کی طبعیت خراب ہوئی جس پر سروسز اسپتال کے ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنہ کیا اور معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں صحت مند قرار دیا۔

صحت مند قرار دیے جانے کے بعد ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔واضح رہے کہ منی لانڈرنگ اور پاناما کیس میں ایف آئی اے کی ٹیم چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کے لیے کیمپ جیل پہنچی تھی۔پاناما اسکینڈل میں چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کی کمپنیوں کا بھی انکشاف ہوا تھا۔ مونس الہٰی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close