لاہور (پی این آئی)لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے 10 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی ہے۔واضح رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے جیل میں ملاقات کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں