اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم نے یونان میں کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر کل یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کیلیے چار رکنی کمیٹی قائم کردی ساتھ ہی انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی حکم جاری کردیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یونان کشتی حادثے پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لوگوں کو جھانسہ دے کر خطرناک اقدامات پر مجبور کرنے والے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے واقعے میں پاکستانیوں شہریوں کی ہلاکت پر کل پیر کو یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا جس پر کل قوم پرچم سرنگوں رہے گا اور جاں بحق افراد کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں