لنڈی کوتل (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کےضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ تھانہ باڑہ کیمت خان پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔۔۔۔
چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دہشت گرد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔۔۔خیبرپختونخوا کے پولیس حکام کے مطابق تینوں زخمی اہلکاروں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں