مسلم لیگ (ن)میں عہدیداروں کا چنائو، شہباز شریف صدر جبکہ مریم نواز کو کیا عہدہ ملا؟ اہم تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل نے شہبازشریف کو پارٹی صدر اور مریم نواز کو چیف آرگنائزر منتخب کرلیا ہے، احسن اقبال کو سیکرٹری جنرل، مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعات ہوں گے، تمام عہدیدران کا انتخاب آئندہ 4 سال کیلئے کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے نئے عہدیداروں کے چناؤ کیلئے ووٹنگ کی گئی۔جنرل کونسل کے اجلاس میں شہبازشریف بلامقابلہ پارٹی صدر اور مریم نواز چیف آرگنائزر منتخب کرلئے گئے، احسن اقبال سیکرٹری جنرل، مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعات، اسحاق ڈارپارٹی کے سیکرٹری فنانس، اوورسیزپاکستانی اور عالمی امور لئے بھی اسحاق ڈار بلامقابلہ صدر منتخب کرلئے گئے۔عطا تارڑ ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب، تمام عہدیدران کا انتخاب آئندہ 4 سال کیلئے کیا گیا ہے۔سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہونا میرے لئے اعزازکی بات ہے۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے جنرل کونسل کے اجلاس میں قرارداد بھی پیش کی، قرارداد میں پارٹی قائد نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ قرارداد میں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا، قرارداد میں مقبوضہ کشمیر کے شہدا ء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔قرارداد میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور شہداء پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا۔ ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہر کارکن کے دل میں بستے ہیں، جدید پاکستان کے معمار کا نام نوازشریف ہے ۔ تمام عہدیدران کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اسحاق ڈار نے مشکل حالات میں پاکستان کو چلا کر دکھایا۔ شہبازشریف نے ہمیشہ نوازشریف کو اپنا قائد سمجھا، شہبازشریف نے کوئی فیصلہ بھی نوازشریف کی مرضی کے بغیر نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close