ایتھنز (پی این آئی) روشن مستقبل کی تلاش میں یورپ جانے کی خواہش کرنے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے ایک بڑے سانحے میں یونان کے ساحل کے قریب سمندر میں کم از کم 79 پناہ گزین ڈوب گئے ہیں جبکہ مزید 100 سے زائد لاپتہ ہیں جن کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔۔۔۔ یورپ کی ریسکیو سپورٹ چیریٹی نے کہا ہے کہ 30 میٹر لمبی کشتی پر 750 افراد سوار تھے جبکہ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین کے مطابق اندازا 400 افراد سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔۔۔۔
افسوسناک حادثے کے حوالے سے یونان کے سرکاری ٹیلی ویژن ای آر ٹی کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی اٹلی جا رہی تھی اور اس نے لیبیا کے ساحلی قصبے توبروک سے سفر شروع کیا تھا۔۔۔۔۔ یونان کے حکام نے تاحال تصدیق نہیں کی کہ کشتی کس ملک سے روانہ ہوئی تھی۔۔۔۔یونان کے حکام نے کہا ہے کہ کشتی میں سوار 104 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔۔۔۔ یونان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق کشتی پر سوار زیادہ تر مسافر 20 سال کے نوجوان تھے۔ یونان کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ زیادہ تر کا تعلق مصر، شام اور پاکستان سے ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں