کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سمندری طوفان بپر جوائے گزشتہ مسلسل 6 گھنٹے سے اپنا رخ بدلتے ہوئے اب شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔۔۔۔۔ جس کی وجہ سے یہ کراچی کے ساحل سے دور جبکہ کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات کی ساحلی پٹی سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ سمندر میں شدید طغیانی کے باعث کراچی’سی وی یو‘ کی ساحلی پٹی پر پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔
اس حوالے سے میڈیا کو موصول ہونے والی ویڈیوز کے مطابق سمندر کی لہریں اس قدر بلند ہو گئی ہیں کہ یہ سڑک کنارے قائم دیوار تک پہنچ کر مسلسل ٹکرا رہی ہیں۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کراچی کے جنوب مغرب سے 310 کلو میٹر کی دوری پر ہے اور 150سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔۔۔۔۔ تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق بپر جوائے مسلسل گزشتہ 6 گھنٹوں سے اپنا رخ بدلتے ہوئے اب شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے یہ کراچی کے ساحل سے دور جبکہ کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات کی ساحلی پٹی سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق آج بروز جمعرات سمندری طوفان کسی بھی وقت کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات کے درمیان کسی مقام سے ٹکرا سکتا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں