طوفان کا رخ معمولی تبدیل، کیا کراچی بچ گیا؟ کون سا پاکستانی شہر اب بھی طوفان کی زد میں ہے؟

کراچی (پی این آئی) بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا رخ معمولی تبدیل ہوا ہے جس کے بعد کراچی کسی حد تک محفوظ ہو رہا ہے۔۔۔۔ البتہ سندھ کے دیگر ساحلی علاقے جن میں ٹھٹہ، سجاول اور بدین شامل ہے اب بھی طوفان کی زد میں ہیں۔۔۔۔این ڈی ایم اے حکام کے مطابق سائیکلون اس وقت کراچی سے 470 کلومیٹر جنوب میں ہے۔۔۔۔

جبکہ ٹھٹہ سے 460 کلو میٹر جنوب میں موجود ہے اور تیزی سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔۔۔۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان میں کیٹی بندر کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close