کراچی (پی این آئی) بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے پیش نظر سندھ کی ساحلی پٹی سے شہریوں کا انخلا رات بھر جاری رہا۔۔۔۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کیٹی بندر کی 13ہزار کی آبادی خطرے میں ہے جن میں سے 3 ہزار افراد کو رات کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔۔۔۔گھوڑا باڑی کی 5 ہزار آبادی کو خطرہ ہے، جہاں سے 100 افراد کو جبکہ شہید فاضل راہو سے 3 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ بدین کی ڈھائی ہزار افراد کی آبادی کو سمندری طوفان سے خطرہ ہے، جن میں 540 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ شاہ بندر کے 5 ہزار افراد طوفان کی زد میں ہیں، جہاں سے 90 افراد کو اور جاتی سے 10 ہزار میں سے 100 افراد کو رات گئے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ کھاروچھان کی 1300 افراد کی آبادی کو خطرہ ہے، جن میں سے 6 افراد کو رات گئے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں