عمران خان سے جے آئی ٹی کی تفتیش، تہلکہ خیز صورتحال سامنے آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) آج صبح عمران خان ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کے آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔۔۔۔چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 255/23 میں تفتیش کی گئی اور انہیں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی گئی جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو حساس ادارے کے سینئر افسرکا نام لے کر بے بنیاد الزامات لگانے والے ان کے کلپ دکھائے گئے، انہوں نے جے آئی ٹی کے سوال پر ویڈیو کلپس کی ذمہ داری قبول کی۔۔۔۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ویڈیو میں عائد الزامات سے متعلق ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، انہیں حساس ادارے کے سینئر افسر نے براہ راست دھمکی نہیں دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close