کراچی (پی این آئی) کراچی، حیدر آباد میں 13 سے 16 جون کے درمیان آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں موجود سمندری طوفان بپر جوائے کی شدت برقرار ہے جس کے اثرات کے طور پر کراچی، حیدرآباد میں 13 سے 16 جون کے درمیان آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار اور میرپور خاص میں بھی بارش کا امکان ہے۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان کراچی کے ساحل سے 690 کلومیٹر دور ہے۔۔۔۔۔ سمندری ہوائیں 15 جون کو ٹھٹہ کے ساحل کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات کو عبور کریں گی۔۔۔۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے دوران کیٹی بندر اور اس کے اطراف سمندری لہریں 8 سے 12 فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں۔۔۔۔۔محکمۂ موسمیات کے زمہ دار حکام نے ماہی گیروں کو طوفان ختم ہونے تک کھلے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کر دی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ٹھٹہ اور بدین کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے جبکہ تھرپارکر کے مختلف علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کی ہدایت کی گئی ہے تا ہنگامی صورتحال میں جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔۔۔۔۔ضلع سجاول میں بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، گوادر کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں