اسلام آباد (پی این آئی) عمران خان اپنے وکلاء کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی عدالت میں موجود ہیں۔۔۔۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق، عمران خان کی سیشن کورٹ ایک روز کے لیے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔۔۔۔ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔۔بیرسٹر گوہر چیئرمین نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف ایٹ سے متعلقہ کورٹ جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنی ہے۔۔۔۔۔
چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اس سے متعلق چیف کمشنر کو درخواست دی ہے؟ بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ وقت کم تھا، ہم چیف کمشنر کو درخواست نہیں دے سکے۔۔۔۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہائی کورٹ از خود عدالت منتقل نہیں کر سکتی، یہ چیف کمشنر کو ہی کرنا ہے۔۔۔۔۔وکیل نے کہا کہ ہم نے درخواست دی تو یہ نہ ہو کہ وہ عدالت کی منتقلی نہ کریں۔۔۔۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت ان سے کہہ دیتی ہے، وہ کر دیں گے۔۔۔۔۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ عمران خان کے وکلاء آج چیف کمشنر کو درخواست دیں گے، چیف کمشنر اس سے متعلق درخواست پر فیصلہ کریں گے۔۔۔۔چیف جسٹس نے عمران خان سے کہا کہ ابھی یہ درخواست نمٹا رہے ہیں، آپ کی درخواست پر آپ کے خلاف فیصلہ آئے تو آپ دوبارہ درخواست دائر کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں