کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں شدید سمندری طوفان بائپرجوائے میں مزید شدت آگئی ہے، طوفان ٹھٹھہ کے جنوب میں 750 کلو میٹر جبکہ اوڑماڑہ کے جنوب مشرق میں 860 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بائپرجوائے ایکسٹریملی سیویئر سائیکلونک اسٹارم بن چکا ہے، جو کراچی کے جنوب میں 770 کلو میٹر دور ہے۔۔۔۔۔
انہوں نے بتایا کہ سمندری طوفان کا یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہے گا، سسٹم کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے 40 فٹ بلند ہو رہی ہیں۔۔۔۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان بھارتی خلیج کچ اور جنوب مشرقی سندھ کے درمیان ٹکرا سکتا ہے، طوفان کے اثرات کا اندازہ اس کے ٹکرانے کی شدت پر منحصر ہے۔۔۔۔چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی بتایا کہ ا گر طوفان کمزور ہوتا ہے تو اس کی شدت شدید سمندری طوفان کی رہے گی، کے ٹی بندر پر لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہو سکتی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں