سمندری طوفان کا خطرہ بڑھ گیا، کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کی شدت برقرار ہے، گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مزید شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔۔۔۔13جون کی رات سے 14جون کی صبح تک سندھ مکران کی ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرے کے پیش نظر کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ سمندی طوفان کراچی کے جنوب سے 1040 کلو میٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب سے 1020 کلو میٹر دور ہے، سمندری طوفان موجودہ ٹریک پر چلتا رہا تو رخ عمان اور پاکستان کے مکران ساحلی علاقوں کی جانب ہوسکتا ہے، جبکہ بھارتی گجرات اور سندھ کی ساحلی پٹی سے طوفان کے ٹکرانے کا امکان ہے۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔۔۔۔۔ کراچی کے ساحل پر سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر کمشنر کراچی نے دفعہ 144کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت جاری کی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close