جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘کا باضابطہ اعلان کر دیاگیا، کون کون شامل ہوا؟

اسلام آباد(پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں جہانگیر ترین، عبدالعیم خان و دیگر کی پریس کانفرنس جاری ہے جس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس سے خطاب میں نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کا باضابطہ اعلان کردیا۔

قبل ازیں علیم خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج پاکستان جس صورتحال سے گزر رہا ہے اس سے تمام پاکستانی پریشان ہیں، ملکی حالات سے فکر مند تھے، ہم نے ایک الگ پارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا، اپنے بڑے بھائی جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے ہم سب کو اکھٹا کیا، ہم نے پچھلے 11، 12 سال ایک ہی پلیٹ فارم پر لگائے ہیں، ہم سمجھتے ہیں پاکستان کے مسائل کا حل پاکستان کو مستحکم بنانے میں ہے۔علیم خان نے کہا کہ انتشار پاکستان کو کھوکھلا کررہا ہے، ہم نے اس انتشار کو ختم کرنا ہے، ہم نے ایسا مستحکم پاکستان بنانا ہے جس میں پارلیمان، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہوں۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی اس پریس کانفرنس سے قبل پارٹی کےکور گروپ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیرترین اورعبدالعیم خان نے کی۔اجلاس میں پریس کانفرنس کے نکات اور منشور پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل، علی زیدی، فواد چوہدری، عامرکیانی، محمودمولوی، جے پرکاش، مرادراس اور فردوس عاشق اعوان نئی جماعت کاحصہ ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ سابق ایم پی ایز ظہیرالدین علیزئی، جاوید انصاری، طارق عبداللہ ، فیاض چوہان، نعمان لنگڑیال، نوریز شکور، رفاقت علی گیلانی اور ممتاز مہروی بھی جماعت میں شامل ہوں گے جب کہ فاٹاسے جی جی جمال اور کے پی سے اجمل وزیر بھی پارٹی کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق مہر ارشاد کاٹھیا، عثمان اشرف ،جلیل شرقپوری، خرم روکھڑی اور دیوان عظمت بھی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں