“نہ تو ہم بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے” عسکری قیادت کا عمران خان کو سخت پیغام، انصار عباسی کا تہلکہ خیز تجزیہ

اسلام آباد (پی این آئی) سینئرتجزیہ کار انصار عباسی کا کہنا ہے کہ “آرمی کی ہائی کمان کی جانب سے اس قسم کی سخت زبان میں بیان شاید ہی کبھی جاری کیا گیا ہو جیسا آئی ایس پی آر کا بدھ کو جاری ہونے والا بیان ہے۔ اگرچہ پریس ریلیز کے یہ الفاظ تو نہیں لیکن محسوس ایسا ہوتا ہے کہ عمران خان کو یہ پیغام دیا گیا ۔۔۔ نہ تو ہم بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے”۔ ۔۔۔ انصار عباسی نے دی نیوز میں شائع ہونے والی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں لکھا ہے کہ، “فارمیشن کمانڈروں کی تین روزہ کانفرنس کے بعد جو پریس ریلیز جاری کیا گیا ہے وہ دوٹوک طور پر واضح کرتا ہے کہ فوج نہ تو 9 مئی کا سیاہ دن بھولے گی اور نہ ہی اس واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو معاف کرے گی خواہ وہ منصوبہ بندی کرنے والا ہو، حوصلہ افزائی کرنے والا ہو یا حملہ کرنے والا ہو”۔

انصار عباسی کا کہنا ہے کہ، “ملٹری کمانڈروں نے یہ بھی پیغام دیا ہے کہ وہ 9 مئی کےحملوں میں ملوث افراد کو بچانے کی کوششوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ ٹھیک انہوں نے جو الفاظ استعمال کیے وہ یہ ہیں کہ ’’ فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی حلقے کی جانب سے معاندانہ قوتوں کے غلط عزائم کو نتیجہ خیز شکست دینے کے عمل میں رکاوٹ اور دشواریاں پیدا کرنے کی کوششوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا‘‘۔ ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close