9 مئی کو توڑ پھوڑ، اسلام آباد میں گزشتہ رات 200 سے زائد گرفتاریاں

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کے دوران 200 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔۔۔۔۔ اسلام آباد پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں قائم افغان بستیوں کا آڈٹ شروع کردیا گیا ہے۔۔۔۔ افغان بستیوں کی آڈٹ رپورٹ کے لیے سی ٹی ڈی اور نیکٹا کو ٹاسک سونپا گیا ہے۔۔۔۔۔۔ 9 مئی اور 18 مارچ کے واقعات میں بھی افغان باشندے شامل تھے۔۔۔۔۔۔

وفاقی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 148 غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں موجود ہیں، سی ڈی اے زون ون میں 20، زون ٹو اور تھری میں 7، 7 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں۔۔۔۔۔ زون فور میں 85 اور زون 5 میں 29 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں