پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کے والد کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا

سرگودھا (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق ایم این اے ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے ان کے گھر سے ان کے 75 سالہ بوڑھے والد کو گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔ گزشتہ رات اپنے والد کی گرفتاری کی خبر ندیم افضل چن نے ٹویٹر پیغام میں دی۔۔۔۔ندیم افضل چن نے ٹویٹ میں لکھا کہ میں نجف میں ہوں اور میرے گھر سے میرے 75 سالہ والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ندیم افضل چن نے لکھا کہ گرفتار کرنے والو، میرے بوڑھے باپ کو چھوڑ دو میں آکر گرفتاری دے دوں گا۔

میرے باپ نے تو 15 سال پہلے سیاست پر لعنت بھیج دی تھی۔۔۔۔ندیم افضل چن کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کے والد سابق صوبائی وزیر حاجی افضل چن کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔حاجی افضل چن کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس بغیر وارنٹ دکھائے گھر میں داخل ہوئی اور ملازمین پر تشدد کیا۔۔۔۔ندیم افضل چن کے والد کو کس کیس میں اور کن الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے؟ اس حوالے سے فی الحال تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close