ملک بھر میں گیس کی قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی گئی، نفاذ کب سے ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) اوگرا نے ملک بھر میں سوئی گیس کی قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے لیے نرخ میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے سوئی گیس کی قیمت میں اوسطاً 50 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے اوسطاً 45 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے دستیاب تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت 415 روپے جبکہ سوئی سدرن کےلیے417 روپے 23 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی ہے ۔۔۔۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے سوئی ناردرن پر اوسط قیمت 1 ہزار 238 روپے 68 پیسے جبکہ سوئی سدرن پر اوسط قیمت 1 ہزار 350 روپے ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔۔۔۔۔ اوگرا کی طرف سے گیس قیمتوں کیے گئے حالیہ اضافے کا اطلاق آئندہ ماہ یعنی یکم جولائی 2023ء سے ہو گا جبکہ گیس قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔۔۔۔ اس حوالے سے موجود قواعد کے مطابق وفاقی حکومت کے لیے گیس قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ 45 دن میں کرنا لازمی ہے، اس دوران اگر وفاقی حکومت نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو قیمتیں از خود لاگو ہو جائیں گی تاہم گیس قیمتوں میں اضافہ کرنے کی صورت میں وفاقی حکومت سبسڈی دینا ہو گی جس کا موجودہ حالات میں کوئی امکان نظر نہیں آتا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close