ایک لاکھ لیپ ٹاپ مفت تقسیم کرنے کی اسکیم، آن لائن رجسٹریشن شروع، کون کون اہل ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت اعلٰی تعلیمی اداروں کے طالب علموں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا رہے ہیں جس کے لیے آن لائن رجسٹریشن اوپن کر دی گئی ہے۔۔۔۔ اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امورِ نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کو بتایا کہ 2013 میں صوبہ پنجاب میں شروع ہونے والی لیپ ٹاپ سکیم گذشتہ 4 سال سے بند تھی جسے دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ رواں سال اعلٰی تعلیمی اداروں کے ایک لاکھ نوجوانوں میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے بطور وزیراعلٰی شروع ہونے والی اس لیپ ٹاپ سکیم کے تحت وفاق میں نوجوان طالب علموں کو 2013 سے 2018 تک 5 لاکھ لیپ ٹاپس دیے گئے تھے۔۔۔۔۔ جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران لیپ ٹاپ سکیم کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آسان شرائط پر اس مقصد کے لیے قرضوں کی فراہمی کی بھی تجویز دی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close