مائنس عمران فارمولا تیار؟ فواد چوہدری ، عمران اسماعیل اور مولوی محمود اچانک اڈیالہ جیل کیوں پہنچ گئے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مستحکم سیاسی حل کیلئے شاہ محمود قریشی کے ساتھ جیل میں تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کے ساتھ رابطے میں ہیں، 25 کروڑ عوام کوآصف زرداری اور نوازشریف کے سہارے نہیں چھوڑا جاسکتا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اڈیالہ جیل کے باہر عمران اسماعیل، محمود مولوی کے ہمراہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد گفتگو کررہے تھے۔فواد چودھری نے کہا کہ 9 مئی کے بعد ملک میں ایک نئی صورتحال پیدا ہوائی ہے، ہم سب نے ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جو بھی ملوث ہوں گے ان کے خلاف کاروائی جاری ہے، قانون اپنا راستہ لے گا۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا شفاف تحقیقات جو بھی ہوں اس کے مطابق معاملات آگے چلیں گے۔نئی مردم شماری کے مطابق پاکستان 25 کروڑ کی آبادی کا ملک ہے، عوام کو آصف زرداری اور نوازشریف کے سہارے نہیں چھوڑا جاسکتا، موجودہ پی ڈی ایم کی حکومت کی موجودگی میں موجودہ حالات جو ہیں اس پر عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا ہے۔پاکستان میں آئینی، سیاسی اور معاشی حوالے سے جوبے یقینی ہوئی ہے، اس بے یقینی کی براہ راست ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت ہے، اس حکومت کی پوزیشن کو خالی نہیں چھوڑیں گے۔ تاکہ یہ سب کھل کر کھیلیں۔ اس طرح تو پھر پاکستان میں بحرانی کیفیت پیدا ہوجائے گی۔ ہم اپنے نظریات کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ پی ٹی آئی کی سابقہ لیڈرشپ اسد عمرسے گفتگو ہوئی۔ حماد اظہر،فرخ حبیب ، عاطف خان، شہزاد وسیم، پرویز خٹک، ودیگر سے رابطے کئے ہیں۔شاہ محمود قریشی سے ایک تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

ہم سمجھتے ہیں پاکستان کو ایک مستحکم حل کی طرف جانا ہے۔ ہم حل کی طرف جائیں گے۔ بے شمار لوگ ایسے ہیں جو جیلوں میں ہیں، لیکن وہ براہ راست 9مئی کے واقعات کے ساتھ منسلک نہیں تھے۔ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری تھی کہ جو واقعات بھی وہ نہ ہوتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close