190ملین پاؤنڈ اسکینڈل سمیت دیگر مقدمات ،عمران خان کی ضمانتوں کی درخواست پر عدالت کا تہلکہ خیز فیصلہ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریکِ انصاف و سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی 9 مئی کے واقعات کے بعد درج 6 مقدمات میں گرفتاری روکنے کے حکم میں توسیع کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 مئی کے واقعات کے بعد درج مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس نے رپورٹ پیش کر دی۔پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی کے بعد 6 مقدمات درج کیے گئےعدالتِ عالیہ نے

عمران خان کی 6 مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے ان کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو 10 روز میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کی۔عدالتِ عالیہ نے ہدایت کی کہ اگر ایف ایٹ کچہری نئے کمپلیکس میں شفٹ نہ ہو تو جوڈیشل کمپلیکس میں کیس سنا جائے، اگر کچہری نئے کمپلیکس میں شفٹ ہو گئی تو کیس کی سماعت وہاں ہو گی۔اس کیس میں ضمانت میں توسیع کے بعد عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں