وزیراعظم کا آئی ایم ایف سربراہ سے رابطہ، آئی ایم ایف کا جواب آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا سے رابطہ کر کے مدد مانگ لی ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے 9 واں جائزہ مکمل کرنے میں مدد مانگ لی۔ذرائع کے مطابق اسی سلسلے میں بجٹ تفصیلات آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارتِ خزانہ کو بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ذرائع کے مطابق ایکسٹرنل فنانسنگ کے معاملے پر آئی ایم ایف کے مطالبات برقرار ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایکسچینج ریٹ میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کا فرق ختم کروانا چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہونے میں 30 روز باقی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے 27 مئی کو رابطہ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close