اندرونی اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کوئٹہ میں افسران سے خطاب

کوئٹہ (پی این آئی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے اندرونی اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔

 

 

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کوئٹہ نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن میں فوجیوں کیلئے قائم مختلف فلاحی سکیموں کا دورہ کیا، انہوں نے روایتی اور ففتھ جنریشن وارفیئر کیلئے آپریشنل تیاریوں پر بھی زور دیا۔کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اہل پاکستان کی بے مثال حمایت سے پاک فوج کو کوئی نہیں روک سکتا، عوام نے حالیہ دنوں پاکستان بھر میں اپنی اچھوتی محبت کا اظہار کرتے ہوئے دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستانی عوام اور مسلح افواج کو کمزور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ پاکستان کے بہادر اور قابل فخر لوگوں کی مقروض ہیں، پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close