فواد چوہدری اور جہانگیر ترین کے رابطے کی تصدیق کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی عون چوہدری نے نئی پارٹی کے قیام کی تصدیق کردی۔ عون چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں میں آپس میں مشاورت ہوتی رہتی ہے۔

 

 

 

نئی پارٹی کانام مشاورت سے رکھا جائے گا، چند روز میں نئی جماعت کے نام کا اعلان کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا پی ٹی آئی کے لیے دفاع کرنا مشکل ہے، فواد چوہدری اور امین اسلم کا جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے، فواد چوہدری جہانگیر ترین سے رابطے میں تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب سے بڑے نام ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔خیال رہے کہ فواد چوہدری کچھ روز پہلے تحریک انصاف سے راہیں جدا کر چکے ہیں۔ دوسری جانب جہانگیر ترین ایک بار پھر سیاسی منظر نامے پر متحرک ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما عبدالعلیم خان سے بھی ملاقات کی جس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اس ملاقات میں سینئر سیاست دان اسحاق خاکوانی سمیت ترین گروپ کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close