تحریک انصاف کے عہدے چھوڑنے کے بعد اسد عمر کا پہلا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے اب تک اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیکھئے یہ حکومت کیا تبدیلی لے کر آئی۔ آٹے کی قیمت میں 132 فیصد اضافہ ہوا

چاول کے دام میں 88 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 72 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح دال مسور کے نرخ میں 71 فیصد،دودھ کی قیمت میں 44 فیصد اور چینی کے نرخ میں 37 فیصد ہوا۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ایسی تباہی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی،شاید اسی لئے عوام آج کل میڈیا میں مہنگائی کا تذکرہ نہیں سن رہے۔خیال رہے کہ اسد عمر نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close