ایک ہی دن میں دوسرا بڑا دھچکا ، فردوس عاشق اعوان کے بعد ایک اور اہم ترین رہنما کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی )ایک ہی دن میں دوسرا بڑا دھچکا ، فردوس عاشق اعوان کے بعد ایک اور اہم ترین رہنما کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ایم این اے راجہ خرم نواز نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان بھی آج پارٹی کو خیر باد کہہ دیں گی۔پارٹی سے علیحدگی کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 9 مئی کے بعد پارٹی میں رہنے کا جواز پیدا نہیں ہوا، ہمیشہ پاک فوج اور پاکستان کی بات کی ہے، پارٹی ہمیں اس چیز سے دو رلیجانے کی کوشش کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close