فواد چوہدری بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان سے راہیں جدا کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں، کچھ عرصے کے لیے سیاست سے کنارہ کشی کر رہا ہوں ۔

 

 

 

اس سے قبل تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی رہنما نادیہ شیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نادیہ شیر کاکہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے ، قومی املاک اور شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچانے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جیلوں میں قید تحریک انصاف کے کارکنوں کو پیغام دینا چاہتے ہوں کہ عمران خان نے آپ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے، عمران خان کو صرف اور صرف اپنی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد اس جتھے کا حصہ نہیں رہ سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close