عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب میں پیشی، بکتر بند اور قیدی وین پہنچا دی گئیں

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی قافلے کی صورت لاہور سےاسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔۔۔۔عمران خان اور بشریٰ بی بی پہلے جوڈیشل کمپلیکس پہنچیں گے۔۔۔۔۔ عمران خان انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے 7 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست کریں گے۔۔۔۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے احتساب عدالت میں درخواستِ ضمانت دائر کیے جانے کا امکان ہے۔۔۔۔

جوڈیشل کمپلیکس کے بعد القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی آفس جائیں گے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں شاملِ تفتیش ہونے کے لیے نیب کے دفتر جائیں گے۔۔۔۔۔ عمران خان کے ہمراہ لیگل ٹیم میں سلمان صفدر، خواجہ حارث، انتظار پنجوتھا، گوہر علی خان اور علی اعجاز بھی ہوں گے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیب راولپنڈی دفتر میں پیشی کے سلسلے میں راولپنڈی میں نیب دفتر کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔راولپنڈی کے علاقے میلوڈی میں واقع نیب کے دفتر سے ملحقہ راستوں کو پولیس نے سِیل کر دیا ہے۔۔۔۔خار دار تار اور بلاکس لگا کر میلوڈی سے لال مسجد تک مرکزی شاہراہ، ملحقہ گلیاں اور سڑکیں بھی سِیل کر دی گئی ہیں۔۔۔۔پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس نیب راولپنڈی کے دفتر کے باہر تعینات کی گئی ہیں۔۔۔۔

۔نیب دفتر کے مرکزی دروازے پر رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں۔۔۔۔۔سیکیورٹی کے پیشِ نظر غیر متعلقہ افراد کا نیب دفتر کے اطراف داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نیب دفتر کے باہر بکتر بند اور قیدیوں کی وین بھی پہنچا دی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close