آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا 25 مئی کو’یومِ تکریمِ شہداِ پاکستان‘ منانے کا اعلان

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں شہداء اور غازیوں کے اعزاز میں آج پیر کے روز تقریبِ تقسیم اعزازات کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہدا کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کے طفیل ہم ایک آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ آرمی 25چیف کا کہنا تھا کہ مضبوط فوج مملکت کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حالیہ دنوں میں فوجی تنصیبات، یادگاروں اور شہداء کی حرمتوں پر حملوں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابلِ برداشت ہیں۔
آرمی چیف نے 25 مئی کو’یومِ تکریمِ شہداِ پاکستان‘ منانے کا اعلان کیا۔۔۔۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے آپریشنز کے دوران بہادری اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close