رات گئے پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، کون پکڑا گیا اور کون بچ نکلا؟

سوات (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما مراد سعید کی رہائش گاہ پر رات گئے پولیس اور ایلیٹ فورس نے چھاپا مارا ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا کہ چھاپے کے وقت پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔۔۔۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گھر پر عدم موجودگی کے باعث اہلکار واپس چلے گئے۔۔۔۔۔ چھاپے کے دوران سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاک نہ کھلنے پر اہلکار دروازہ پھلانگ کر اندر داخل ہوئے۔۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے پی ٹی آئی رہنماؤں کے شرپسندوں سے رابطے بھی سامنے آئے ہیں، ملزمان کی تلاش کیلئے ملتان میں شاہ محمود قریشی کے ڈیرے پر بھی چھاپا مارا گیا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے گھر چھاپے کے دوران ڈرائيور سمیت تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ مردان سے پی ٹی آئی کے مزید گیارہ کارکن گرفتار کر لیے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close