لاہور پولیس نے زمان پارک کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا، عمران خان کے گھر آنے جانے والوں کی اینٹری ہونے لگی

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ والے علاقے زمان پارک میں لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آپریشن کلین اپ کر کے مکمل طور پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔۔۔۔ نہر کے کنارے واقع لاہور شہر کی پوش آبادی زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کی دونوں گلیوں کو پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے بیریئرز اور کنٹینرز سے بند کیا گیا تھا اور زمان پارک کا علاقہ عام شہریوں کے لیے نو گو ایریا بن چکا تھا۔۔۔۔۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کرینوں کی مدد سے دونوں گلیوں کے بیریئرز اور کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کیا اور رات گئے تک کینال روڈ سے کنٹینر ہٹا کر روڈ کو کلیئر کر دیا ہے ۔۔۔۔ زمان پارک میں عمران خان کے گھر کے باہر سے پی ٹی آئی کے کارکن غائب ہو گئے ہیں اور ان کے خیمے اکھاڑ دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ عمران خان کے گھر کے دروازے پر پولیس اہلکار بیٹھ گئے ہیں، آنے اور جانے والوں کی اینٹری بھی ہونے لگی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close