زمان پارک کو جانے والے راستے بند، 400 پولیس اہلکار آج کس وقت کارروائی شروع کریں گے؟

لاہور (پی این آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں میں ملوث افراد کی گرفتاری اور زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں مبینہ طور پر چھپنے والے شرپسندوں کی گرفتاری کے معاملے پر حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکرات کے لیے لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ پر حکومتی ٹیم کے آج 2 بجے پہنچنے کا امکان ہے۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ حکومتی ٹیم کی سربراہی کمشنر لاہور ڈویژن کریں گے۔۔۔۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتفاق ہونے پر 400 پولیس اہلکاروں کا تلاشی کا حصہ بننے کا امکان ہے۔۔۔۔ دوسری جانب لاہور پولیس کی جانب سے مال روڈ اور دھرم پورہ کے درمیان کینال روڈ تاحال بند ہے۔۔۔۔زمان پارک کی طرف آنے والے تمام راستے آج بھی پولیس کی طرف سے بند ہیں جبکہ مال روڈ اور دھرم پورہ نہر پل پر پولیس کی نفری موجود ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close