نگران پنجاب حکومت کا زمان پارک آپریشن سے متعلق بڑا فیصلہ، ٹی وی کیمروں کے سامنے 400 جوان آپریشن میں حصہ لیں گے، آپریشن کی نگرانی کون کرے گا؟

اسلام آباد(پی این آئی)نگران پنجاب حکومت کا زمان پارک آپریشن سے متعلق بڑا فیصلہ۔نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے بتایا کہ کل کمشنر لاہور کیساتھ پنجاب پولیس کے 400جوان جائیں گے اور زمان پارک عمران خان کی رہائشگاہ سے دہشتگردوں کو حراست میں لیا جائیگا۔

 

 

 

عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر کارروائی میدیا کیمروں کے سامنے ہوگی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کی زمان پارک میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں 4نہیں 40دہشتگرد ہیں اس لیے 400پولیس اہلکاروں کو زمان پارک سرچ آپریشن کیلئے بھیجا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close