عمران خان نے بھی کور کمانڈر ہائوس جلانے کی مذمت کر دی، فوج سے لڑائی سے متعلق بھی اہم بیان 

 

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کون ہے جو کور کمانڈر ہاوس پر حملے کی مذمت نہیں کررہا؟ کور کمانڈر ہاوس کو جلانے کی ہر کوئی مذمت کرتا ہے۔

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ یہ جان کر ہمارے اُوپر ڈالا جارہا ہے، کبھی عمران خان نے کہا ہے جلاو گھیراو کرو، جب مجھے گولیاں لگیں تو جب جلاو گھیراو نہیں کیا، کون اپنی فوج سے لڑتا ہے مجھے بتائیں، فوج سے لڑیں گے تو ملک ہی ہارے گا۔میڈ یا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 27 سال کی سیاست میں کبھی جلاو گھیراو کی حمایت نہیں کی ، پرامن جدو جہد پر یقین رکھتا ہوں ، ۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شفا ف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ عمران خان نے کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں ان سے ہمدردی ہے ، جانتا ہوں کہ ان پر کتنا دباو ہے ، اکیلا بھی رہ گیا تو حقیقی آزادی کے لیے کھڑا رہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close