لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے چیئرمین ، سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیب میں طلب کیے جانے کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون آئین سےمتصادم ہے اس لیے میںپیش نہیں ہوسکتا۔۔۔ عمران خان نے اپنے جواب میں کہا ہےکہ مختلف مقدمات میں قبل ازگرفتاری ضمانتیں کرانے کے لیےلاہور میں ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 22 مئی تک مقدمات میں ضمانتیں لینے کا وقت دیا ہے۔۔۔ نیب کو لکھے گئے جواب میں عمران خان نے کہاہےکہ نیب انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کا کام غیرقانونی ہے،
نیب قانون آئین سے متصادم ہے اس لیے نیب میں پیش نہیں ہوسکتا۔۔۔ عمران خان نے تحریری جواب میں نیب سے انکوائری رپورٹ بھیجنے کی بھی درخواست کی ہے۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ وکیلوںنے عمران خان کو نیب میں ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ دیا تھا، عمران خان کو وکلا کے ذریعے نیب کو 20 نکات پرمشتمل جوابات اور دستاویزات فراہم کرنےکا مشورہ دیا گیا جو کہ انہوں نے نیب کو بھیج دیا ہے۔۔۔نیب نے آج کی تاریخ میںعمران خان کو طلب کرتے ہوئےنیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں نوٹس دیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں