لاہور (پی این آئی) بلین ٹری سونامی منصوبے کے سابق سربراہ سابق وزیر ماحولیات ملک امین اسلم نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایک ایجنڈے نے پی ٹی آئی کو ہائی جیک کیا ہے، اس پر پارٹی کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔۔۔ملک امین اسلم نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر سب کچھ دیکھ کر سکتے میں چلا گیا، اب اس ایجنڈے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، یہ ایجنڈا جو لوگ بھی بنارہے ہیں وہ خیر خواہ نہیں وہ اس جماعت کو گہری کھائی میں پھینک آئے ہیں۔۔۔
سابق وزفاقی وزیرملک امین اسلم نے کہا کہ جہاں جہاں جلوس نکالے گئے ان کے ٹارگٹ فوجی تنصیبات تھیں، یہ ایجنڈا دشمنوں کا خواب پورا کررہا ہے، 9 مئی کو پارٹی کارکنان نے قانون ہاتھ میں لیا، پارٹی قیادت کو اس سب کی انکوائری کرانی چاہیے تھے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں