لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’یہ میری دوبارہ گرفتاری سے قبل آخری ٹوئٹ ہے‘‘ پولیس نے میرے گھر کو گھیرے میں لےلیا ہے۔
میری اگلی گرفتاری سے قبل شاید یہ میری آخری ٹویٹ ہو کیونکہ پولیس میری رہائشگاہ کا محاصرہ کر چکی ہے۔https://t.co/jsGck6vdGR
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 17, 2023
ٹوئٹ کے بعد ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ انتخابات نہ ہوں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ اگر انتخابات ہوگئے تو عمران خان اقتدار میں آجائے گا ، ان لوگوں کو ملک کے اچھے یا برے سے کوئی سروکار نہیں ہے ، یہ سب مجھے اقتدار میں آنے سے روکنا چاہتے ہیں۔۔ اس موقع پر عمران خان نے ایک گراف بھی دیکھایا جس میں ان کی مقبولیت 70 فیصد دیکھائی گئی تھی۔ خیال رہے کہ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں موجود ہیں، تحریک انصاف کو حوالگی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں۔ عامر میر کے الٹی میٹم کے بعد پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے باہر پہنچ گئی ہے جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی زمان پارک پہنچنا شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں