پاک فوج ہے تو پاکستان ہے، فواد چوہدری نے 9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کو شرمناک قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو سخت سزا ملنی چاہی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرا تعلق ضلع جہلم سے ہے، ہمارے ضلع کا کوئی قبرستان ایسا نہیں ہے جس میں شہداء کی قبریں موجود نہ ہوں ، فوج سے ہمارا تعلق خون کا ہے ، جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ انتہائی قابل شرم تھا ، ان واقعات پر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے ، ان واقعات میں جو افراد بھی ملوث ہیں ان کا تعلق چاہے پی ٹی آئی سے ہوا یا کسی اور جماعت سے ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close