فواد چوہدری کو دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش ناکام، فواد چوہدری بھاگتے ہوئے گر پڑے

اسلام آباد (پی این آئی ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی ٹیررسٹ فورس نے گیٹ کے باہر ان کی گاڑی کی طرف بھاگ کر پکڑنے کی کوشش کی۔۔۔ فواد چوہدری اپنے اہلیہ کے حملہ جس گاڑی میں تھے۔۔۔ اس سے نکل کر ھاگ کھڑے ہوئے۔۔۔ بھاگتے ہوئے فواد چوہدری گر پڑے لیکن وہ عدالت کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کسی بھی مقدمے میں فواد چوہدری کو دو روز کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close