جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی ضمانتیں مسترد

لاہور (پی این آئی) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں فرخ حبیب، محمود الرشید، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری اور دیگر کی عبوری ضمانتیں مسترد کر دی ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی انسدادد ہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی عدم پیشی کے باعث عبوری ضمانتیں مسترد کر دیں۔۔۔۔ عدالت نے قرار دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 11 بجے ہو گی۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close