اسلام آباد(پی این آئی) چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور کر لی گئی۔حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطاء بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کا اصولی فیصلہ کرلیااور ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائےگی، کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہونگے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہونگے ، کمیٹی کی تشکیل کا اختیار سپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائے گا۔ مختلف جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے اختیارات سے متعلق مسودہ تیار کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں