حکومت کے عزائم کے حوالے سے عمران خان نے اہم انکشاف کر دیا

لاہور (آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت خوفزدہ ہے انہیں الیکشن میں شکست کا ڈر ہے، ان کا منصوبہ ہے مجھے اور میری جماعت کو انتخابات سے باہر کیا جائے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی تاریخ میں کمزور جمہوریت ہے اور امید صرف عدلیہ ہے، کیا کسی ملک میں سب سے بڑی جماعت کی اعلیٰ قیادت کو اس طرح پکڑا یا نظربند کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد سے مجھے ایسے پکڑا جیسے میں کوئی دہشتگرد ہوں، حکومت خوفزدہ ہے انہیں الیکشن میں شکست کا ڈر ہے، حکومت کا منصوبہ ہے مجھے اور میری جماعت کو انتخابات سے باہر کیا جائے، انہیں پتہ ہے ان کا صفایا ہو جائے گا، یہ انتخابات میرے جیل میں ہونے یا مارے جانے کی صورت میں کرانا چاہتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جان کو لاحق خطرات کے سبب جج نے میری حفاظت کے احکامات دیئے، جس طرح انہوں نے سب کو مارا پیٹا اور مجھے گرفتار کیا وہ حیران کن تھا، آج تک کسی سیاست دان پر 150 مقدمات نہیں ہوئے۔عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے مارنے کی دو بار کوشش کی جا چکی ہے، میں ہرطرح کے تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں