ہنگامہ آرائی کے باعث ملتوی کیے جانے والے نویں، دسویں کے پرچوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کے پرتشدد احتجاج کے باعث نویں اور دسویں جماعت کے ملتوی ہونے والے پرچوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ملتوی شدہ پرچہ جات اب 17، 18 اور 19 مئی کو ہوں گے۔۔۔۔۔ جب کہ پشاور میں ملتوی ہونے والے پیپرز 19 سے 23 مئی کے درمیان منعقد کیے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close