اسلام آباد(آئی این پی)پی ڈی ایم کے احتجاج کے جواب میں سپریم کورٹ بار نے پیر کے روز عدالت عظمی سے بھرپور یکجہتی کا اعلان کر دیا۔صدر سپریم کورٹ بار بیرسٹر عابد ایس زبیری، سیکرٹری سپریم کورٹ بار مقتدیر اختر شبیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاسی جماعتوں کے اعلان کردہ احتجاج کیخلاف سپریم کورٹ کی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، سپریم کورٹ کا تحفظ یقینی بنائیں گے،
تقدس مجروح کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ پرتشدد دھرنا اور احتجاج کا اعلان، قانون کی خلاف ورزی اور امن و امان کیلئے خطرہ ہوگا، اسلام آباد میں پہلے ہی آئین کے آرٹیکل 245 کو لاگو کیا جا چکا ہے، وفاقی حکومت اور ادارے سپریم کورٹ کی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کریں، آئین پاکستان، قانون کی حکمرانی اور عدالت کی سالمیت کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔سپریم کورٹ بار نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پرامن احتجاج اور اظہار رائے کی آزادی کے حق کو تسلیم کرتے ہیں، عدالت عظمی کے اختیار کو کمزور کرنے یا چیلنج کرنے کی کوئی بھی کوشش جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں