ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس بحال، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تاحال بند

اسلام آباد(پی این آئی)مسلسل چار روز بند رہنے کے بعد ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس بحال کر دی گئی لیکن سوشل میڈیا کی تمام بڑی سائٹس ، یوٹیوب ، فیس بک اور ٹوئٹر سمیت دیگر تاحال بند ہیں۔ صارفین کو ابھی تک سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز تک مکمل رسائی نہیں مل سکی ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ہی تین دن سے انٹرنیٹ سروس بند کی تھی، وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ بحالی کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close